بنگلور 8/ اپریل (ایس او نیوز) آل انڈیا ریم دعوت القران الکریم اور جمعہ مسجد ٹرسٹ بنگلور کے زیراہتمام شہر کے عیگاہ قدوس میدان میں عالمی محفل قرات پروگرام شروع ہوگیا ہے جس میں مصر سے فضیلۃ الشیخ محمد محمد المریجی، فضیلۃ الشیخ علی محمود الشمیسی، فضیلۃ الشیخ محمد احمد بسیونی شریک ہیں، اسی طرح عالمی شہرت یافتہ قراء قاری محمد اقبال صاحب رشادی بنگلور، قاری محمد ضیاء الرحمن پرنام پیٹ اور قاری محمد آیت اللہ صاحب قاسمی سمیت بنگلور سے قاری محمد احسان محسن صاحب قاسمی اور قاری محمد عرفان صاحب قاسمی بھی اپنی بہترین آواز سے قرات پیش کرنے پروگرام میں تشریف فرما ہیں۔
پروگرام کی صدارت حضرت امیرشریعت کرناٹک حکیم الامت مولانا مفتی محمد اشرف علی صاحب باقوی کررہے ہیں جبکہ دینی و علمی شخصیت مولانا شاہ سید مصطفیٰ رفاعی ندوی مہمان خصوصی کے طور پر اسٹیج پر جلوہ افروز ہیں۔ پروگرام کی نظامت مفتی سید عطاء اللہ ندوی اور قاری محمد رضوان بیگ شمسی کررہے ہیں۔
پورا پروگرام ساحل آن لائن پر براہ راست (لائیو) نشر کیا جارہا ہے۔
پروگرام کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھنے کےلئے پہلی فرصت میں http://youtube.com/sahilonlinevideo پر کلک کرکے Subscribe کا بٹن دبائیں۔